کرونا کے باوجود آسٹریلین اوپن کے انعقاد پر عوام سراپا احتجاج
لاہور (سپورٹس ڈیسک )آسٹریلین عوام نے کرونا کی بد ترین صورتحال کے باوجودمیلبورن میں سال کے پہلے گرین سلیم آسٹریلین اوپن کے انعقاد پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔کرونا وائرس کی وجہ سے آسٹریلیا میں متعدد غیرملکی افراد پھنسے ہوئے ہیں اور اس ہنگامی صورتحال میں کھیلوں کے عالمی ایونٹ کے انعقاد پر آسٹریلین عوام سراپا احتجاج اور حکام سے نالاں نظر آتے ہیں۔آسٹریلیا سے واپس اپنے وطن لوٹنے والوں کی تعداد آدھی ہو گئی ہے اور ہوٹل میں قرنطینہ میں رہنے والے افراد کی تعداد ہر گزرتے دن کیساتھ بڑھتی جا رہی ہے جس کو دیکھتے ہوئے ایمریٹس ایئرلائن نے سڈنی، میلبورن اور برسبین کیلئے پروازیں غیرمعینہ مدت تک منسوخ کردی ہیں۔آسٹریلین عوام نے گرینڈ سلیم اوپن کے انعقاد کے فیصلے کر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکام 1200 انٹرنیشنل کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کیلئے کیسے جگہ نکالیں گے جبکہ ان کے اپنے شہریوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔