پروفیسر احمد سعید کے انتقال پر تعزیتی اجلاس
لاہور( پ ر)تحریک پاکستان کے نامور محقق‘ اسلامیہ کالج لاہور کے سابق طالب علم اور صدر شعبہ تاریخ پروفیسر احمد سعید کے انتقال پر کالج میں پرنسپل پروفیسر طاہر جاوید کی صدارت میں اساتذہ اور طلبہ و طالبات کا تعزیتی اجلاس ہوا۔ ان کے لواحقین سے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلندی درجات کے لئے دعا کی۔ نیز ان کی وفات کو وطن عزیز کے علمی حلقوں کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا گیا۔