• news

نبی پاکؐ کی حیات طیبہ قرآنی تعلیمات کی عکاس ہے: مولانا فضل الرحمنٰ بن محمد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع محمدی اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک کے خطیب مولانا فضل الرحمنٰ بن محمد نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور مکرمؐ کی حیات طیبہ تمام عالم کے انسانوں کے لئے مثال کی حیثیت رکھتی ہے۔ آپؐ نے انسانیت‘ اخوت‘ امن و سلامتی کا درس دیا جو قرآنی تعلیمات کا عکاس ہے۔ شروع کا دور آپؐ نے 13 سال جن حالات کا سامنا کرتے ہوئے مشکلات سے گزرے اس کی مثال بہت کم ملتی ہے۔ مدینہ ریاست کی بات کرنے  والے آپؐ کی سیرت طیبہ کا مطالعہ کریں۔ مسلمانوں کو زندگی کے ہر شعبہ میں  واضح اور آسان اصول وضع کر کے رہنمائی فراہم کی۔

ای پیپر-دی نیشن