• news

حکومت تمام پالیسیاں سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر بنائے:ایف پی سی سی آئی

لاہور(کامرس رپورٹر ) حکومت تمام پالیسیاں سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر بنائے۔انڈسٹریل سٹیٹس میں کاٹیج انڈسٹری کے لئے الگ مخصوص حصہ مختص کیا جائے۔ ایف پی سی سی آئی کاٹیج انڈسٹری کو صنعت کا درجہ دلوانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرئے گی۔ ایف پی سی سی آئی کاروباری برادری اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرتی رہے گی۔سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیے بغیر بنائی جانے والی پالیسیاں کامیاب نہیں ہو سکتی۔ ان خیالات کا اظہار فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے سینئرنا ئب صدر خواجہ شاہ زیب اکرم نے ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس میں کاٹیج انڈسٹری ایسوسی ایشن اور ائیر کارگو ایجنٹز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے وفود سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ ایف پی سی سی آئی کے عہدہداران کی دونوں وفود کی قیادت کو مسائل کو حل کروانے کیلئے ایف پی سی سی آئی کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ 

ای پیپر-دی نیشن