لاہور ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن نہ کرانے کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کیخلاف دائر درخواست ناقابل سماعت ہونے کی بنیاد پر مسترد کر دی۔ مقامی وکیل کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ جس میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔ وکیل نے نشاندہی کی کہ پنجاب میں بلدیاتی ادارے تحلیل ہو گئے ہیں اور الیکشن کمشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ الیکشن ایکٹ کے تحت 120 دن میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا پابند ہے۔ وکیل نے استدعا کی کہ الیکشن کمشن اور پنجاب حکومت کو فوری بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا جائے۔