عزیر بلوچ کیخلاف پولیس مقابلے کے کیس پر فیصلہ محفوظ
کراچی(این این آئی)کراچی کے جیل کمپلیکس میں واقع انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کے خلاف پولیس مقابلے کے کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔منگل کوپولیس کی جانب سے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ اس مقدمے کے ملزمان میں امین بلیدی، راشد بنگالی و دیگر بھی شامل ہیں۔پولیس نے کہاکہ پولیس مقابلے کے اس مقدمے میں ملزمان حبیب جان، جمشید اور احمد اشتہاری قرار دیئے جا چکے ہیں۔