• news

حکمران جان لیں قوم کشمیر پر پسپائی کے ذمہ داروں کو معاف نہیں کرے گی: سراج الحق 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ مظفر آباد سے لے کر کراچی تک عوام وفاقی حکومت کی پالیسیوں سے تنگ ہیں اور حکمرانوں سے جان چھڑوانا چاہ رہے ہیں۔ اسلام آباد کے تخت پر براجمان جان لیں کشمیر پر پسپائی کے ذمہ داران کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔ خطہ کو پلیٹ میں رکھ کر بھارت کو دینے کا مطلب پاکستان کی بقا و سلامتی کو نئی دلی کے ہاتھوں گروی رکھنا ہے۔ قوم کشمیریوں کی جدوجہد ان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے راولپنڈی میں جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کی مجلس شوریٰ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن