صوبوں‘ نجی اداروں کو کرونا ویکسین درآمد کی اجازت: ہیومن رائٹس کمشن کی تشویش
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ہیومن رائٹس کمشن پاکستان نے کہا ہے وفاقی حکومت کی صوبوں اور نجی اداروں کو کرونا ویکسین درآمد کرنے کی اجازت پر گہری تشویش ہے۔ بیان میں کہا ورکنگ کلاس کیلئے کم قیمت پر کرونا ویکسین کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ورکنگ کلاس پاکستان کی آبادی کا ایک بڑا حصہ، کم آمدن طبقہ معاشی بحران میں زندہ رہنے کیلئے کوشاں ہے۔ وفاقی حکومت کی امیر نواز پالیسیوں اور بے جا ترجیحات نے کم آمدن والے طبقے کو مشکلات میں ڈال دیا۔ مختص فنڈز شفاف انداز سے شہریوں کی ویکسی نیشن کیلئے استعمال کیے جائیں۔