• news

کرونا لاک ڈائون کے دوران جائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب میں3969بچے ریسکیوکئے

لاہور (رفیعہ ناہید اکرام)  2020 میںکرونا لاک ڈاؤن کے دوران چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے پنجاب کے 3969 بے سہارا بچوں کو ریسکیو کیا گیا۔ ان میں 3365 لڑکے اور 604لڑکیاں شامل ہیں۔ جبکہ سارا سال پنجاب کے مختلف اضلاع سے بھاگ کر صوبائی دارالحکومت کا رخ کرنے والے بچے شہرکے مختلف پارکوں، داتا دربار، مینار پاکستان، لاری اڈا، فروٹ منڈی، ریلوے سٹیشن، اکبری منڈی، شاہ نور سٹوڈیو ودیگر علاقوں میں پہنچتے رہے۔ ریسکیو ہونے والے بچوں میں لاہور سے 665 لڑکے اور 322 لڑکیاں ، گوجرانوالہ 705لڑکے اور 171 لڑکیاں، فیصل آباد 368 لڑکے اور 61 لڑکیاں، راولپنڈی 573 لڑکے اور 19لڑکیاں، سیالکوٹ 329 لڑکے اور  24 لڑکیاں، ملتان 386 لڑکے، بہاولپور 156 لڑکے اور 6 لڑکیاں، رحیم یار خان189لڑکے اور ایک بچی شامل ہے۔ دوسری جانب بیورو نے 3528 بچوں کے خاندانوں کو تلاش کرکے ان سے ملوا دیا ان میں 3171 لڑکے اور 357 لڑکیاںشامل ہیں۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے لاہور سے 574 لڑکوں اور239 لڑکیوں، گوجرانوالہ سے 643 لڑکوں اور 17 لڑکیوں ، فیصل آباد 369 لڑکوں اور 58 لڑکیوں، راولپنڈی 579 لڑکوں اور 15 لڑکیوں، سیالکوٹ 284 لڑکوںاور 21 لڑکیوں، ملتان 386 لڑکوں، بہاولپور 156 لڑکوںاور 6 لڑکیوں جبکہ رحیم یار خان سے 180 لڑکوں اور ایک بچی کو خاندان سے ملوا دیا۔ 2020 میں پنجاب کے مختلف سنٹرز میں 825 بچے مقیم رہے ۔ لاہور میں 437، گوجرانوالہ 78، فیصل آباد 58، راولپنڈی 53، سیالکوٹ 38، ملتان 49، بہاولپور 70، رحیم یار خان 38 بچے مقیم رہے۔

ای پیپر-دی نیشن