کامل آغا پر اظہار اعتماد‘ شجاعت‘ پرویز الٰہی نے سینٹ کا ٹکٹ جاری کر دیا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور صدر مسلم لیگ (ق) پنجاب و سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے سینئر مسلم لیگی رہنما کامل علی آغا پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے انہیں سینٹ کا ٹکٹ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ مسلم لیگی قائدین نے کہا کہ کامل علی آغا سینئر پارلیمنٹرین ہیں، ان کی سیاسی بصیرت قابل ستائش ہے، وہ پہلے بھی سینیٹر رہ چکے ہیں اور مختلف سیاسی ایشوز پر پارٹی کی نمائندگی بڑے احسن انداز میں کرتے ہیں۔