ائرچیف مجاہد انور کی قطری چیف آف سٹاف‘ سربراہ بحریہ‘ فضائیہ سے ملاقاتیں‘ باہمی امور پر گفتگو
قطر (نوائے وقت رپورٹ) سربراہ پاک فضائیہ ائرچیف مارشل مجاہد انور خان نے قطر کے چیف آف سٹاف جنرل (پائلٹ) غانم بن شاہین الغانم سے ملاقات کی۔ انہوں نے سربراہ قطری بحریہ وائس ایڈمرل عبداﷲ حسن ال سلیطی سے بھی ملاقات کی۔ ترجمان پاک فضائیہ نے کہا کہ باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ائیرچیف نے العدید ائیر بیس پر قطر امیری فضائیہ کے سربراہ سے بھی ملاقات کی۔ میجر جنرل (پائلٹ) سالم حامد عقیل نے قطری فضائیہ کے افراد کی تربیت کیلئے پاک فضائیہ کے تعاون کو سراہا۔ ائیر چیف مارشل مجاہد انور نے قطری ہم منصب کو تربیت کے شعبے میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔