قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی کی مہدی حسن کے مزار کی تعمیر کیلئے اقدامات کی ہدایت
اسلام آباد (نامہ نگار) قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت و قومی ورثہ نے لوک ورثہ انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ نامور غزل گائیک مہدی حسن مرحوم کے مزار کی تعمیر کے لئے اقدامات کرے۔ کمیٹی نے ملک میں لوک فنکار و دستکاری کے فروغ کے لئے لوک ورثہ کی جانب سے کئے گئے اقدامات کی تعریف کی ہے۔