• news

براڈ شیٹ نے بنارسی ٹھگوں کو بے نقاب کردیا: شبلی فراز

اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ معاملے نے ایک بار پھر بنارسی ٹھگوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ یہ کیس یاد دلاتا ہے کہ کس طرح ذاتی مفاد کی خاطر ملکی مفاد کا سودا کیا گیا۔ بدھ کو وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ قومی خزانے کو بے رحمی سے لوٹنے والوں کو حساب دینا ہوگا۔ ماضی میں ان کرپٹ عناصر کو این آر او نہ ملتا تو ملک کا اتنا نقصان نہ ہوتا۔

ای پیپر-دی نیشن