سٹاک مارکیٹ میں مندا ،سرمایہ کاروں کو24ارب روپے نقصان
کراچی ( این این آئی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک روزہ تیزی کے بعد بدھ کو پھر مندا چھاگیاجس کے نتیجے میںکے ایس ای 100انڈیکس226.29پوائنٹس کی کمی سے45676.94پوائنٹس کی سطح پرآگیااور59.56فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو24ارب11کروڑ57لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت 3.08فیصدکم رہا۔کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 226.29پوائنٹس کی کمی سے 45676.94پوائنٹس پر بند ہوا۔