ملک بھر کے پرائمری‘ ایلیمنٹری سکول کھولنے کا فیصلہ کرونا کی صورتحال سے مشروط
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) کرونا کی خراب صورتحال کے باعث یکم فروری سے پرائمری اور ایلیمنٹری سکول کھولنے کا فیصلہ تبدیل ہو سکتا ہے۔ این سی او سی نے تمام اتھارٹیز کو روزانہ کی بنیاد پر پبلک و پرائیویٹ سکولز کے کرونا ٹیسٹ کی رپوٹ فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ یکم فروری سے ملک بھر کے پرائمری اور ایلیمنٹری سکول کھولنے کا فیصلہ کرونا کی تازہ ترین صورتحال سے مشروط کردیا گیا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایات پر محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے تمام اتھارٹیز کو مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔