ایم ڈی پاکستان بیت المال اور امارات کے سفیرکا پناہ گاہ کا دورہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپی اور متحدہ عرب امارات کے سفیر عزت مآب حماد عبید ابراہیم الزابی نے آئی الیون میں قائم پناہ گاہ کا دورہ کیا اور یہاں رہائش پذیر غریب افراد میں گرم بستر تقسیم کیے تاکہ انہیں سرد موسم سے بچایا جاسکے۔ ایم ڈی پاکستان بیت المال نے معزز سفیر کو اس منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے پناہ گاہ کا ہر حصہ دکھایا۔