اعدادوشمار رپورٹ میں جی بی اور آزاد کشمیر کو بھی شامل کیا جائے: اسد عمر
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا، ذیلی کمیٹی نے پائیدار ترقی کے اہداف کی مانیٹرنگ اور رابطہ کاری کے نظام پر غور کیا۔ چیف ایس ڈی جیز کی بریفنگ میں کہا کہ وفاقی حکومت نے ایس ڈی جیز کے فریم ورک کی پہلے ہی منظوری دیدی ہے۔ دستیاب اعداد وشمار کو پائیدار ترقی اشاریہ میں شامل کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ اعدادوشمار جمع اور رپورٹ کرتے وقت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو بھی شامل کیا جائے۔