ہم عمران خان کو این آر او نہیں دیں گے: شازیہ مری
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے ڈکٹیٹروں کے دور میں ہونے والی کرپشن کے بھی سارے ریکارڈ توڑ دئیے۔ عمران خان این آر او نہ دینے کی رٹ لگا کر اپوزیشن سے این آر او کی بھیک مانگ رہے ہیں۔ عمران خان سن لیں! ہم آپ کو این آر او نہیں دیں گے۔