• news

6زیادتیاں: نشترکالونی 7سالہ بچی، قصور میں بھائی نے بہن کو نشانہ بنادیا

لاہور+ قصور+ سمبڑیال +حافظ آباد+ کسوال+ ڈسکہ (نمائندگان نوائے وقت+ نامہ نگاران + نمائندہ خصوصی) نشتر کالونی کے علاقے میں اوباش کی7 سالہ بچی جبکہ قصور کے کوٹ بسم اللہ کنگن پور میں بھائی نے اپنی ذہنی معذور سگی بہن کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے میں اوباش نوجوان ارشدعلی نے ہمسائے کی 7 سالہ بیٹی(ع) کو زیادتی کا نشانہ بنا دیاجسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم ارشد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ادھرکوٹ بسم اللہ کنگن پور کی رہائشی نے پولیس تھانہ کنگن پور میں درخواست دی ہے کہ اس کی23سالہ بیٹی (ص) کی شادی بارہ سال قبل غفار نامی شخص سے ہوئی مگر ذہنی حالت ٹھیک نہ ہونے پرطلاق ہوگئی۔ مجھے 15 جنوری کو معلوم ہوا کہ میرا بیٹا عرفان اسے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم عرفان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ سمبڑیال میں ماچھی کھوکھر کی رہائشی شادی شدہ خاتون (ش) تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ منڈھیر خورد میں محمد وارث کو ادھار دی گئی رقم واپس لینے کی غرض سے آئی تو ملزم محمد وارث عرف عباس ولد عاشق حسین نے بہانے سے اپنے بھانجے یسین کے گھر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہو گیا۔ حافظ آباد میں 4افراد کی خاتون سے اجتماعی زیادتی کر ڈالی جبکہ کسوال کے نواحی گائوں 40 بارہ ایل کے رہائشی اوباش نوجوان انس ولد خالد نے نواب ٹائون کے رہائشی دس سالہ بچے(ا) کو ورغلا کر قریبی کھیتوں میں لے اور زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ ڈسکہ کے نواحی گائوں بکھڑے والی کارہائشی اپنے 12 سالہ بیٹے(ب) کو ساتھ لیکر سول ہسپتال ڈسکہ میں دوائی لینے آیا وہ میڈیکل سٹور کے باہر دوائی لینے لگا اسی دوران رکشہ ڈرائیور وشفاقت اس کو اپنے ساتھ زبردستی لے گیااور بچے کیساتھ زیادتی کرڈالی پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

ای پیپر-دی نیشن