ای او بی آئی ملازمین کو غیر مجاز بونس پر پی اے سی ذیلی کمیٹی حیران
اسلام آباد (نامہ نگار) پارلیمنٹ کی ذیلی پبلک اکائونٹس کمیٹی میں انکشاف ہوا ہے کہ 2012-13ء میں جمہوری حکومت کے پانچ سال مکمل ہونے پر ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹیٹیوشن(ای او بی آئی) کے افسران اور دیگرملازمین کو غیر مجاز طور پر ڈیموکریٹک (جمہوری) بونس دیا گیا۔ کمیٹی نے معاملے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے بونس کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ بدھ کو پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر کمیٹی منزہ حسن کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں وزارت اوورسیز پاکستانیز کے 2014-15 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ آڈٹ حکام نے کمیٹی کو ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹیٹیوشن (ای او بی آئی) کی جانب سے شیئرز خریدنے سے ہونے والے نقصان سے متعلق معاملے پر بریفنگ دی۔ کمیٹی نے ایف آئی اے کو کیس پیشرفت کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ کمیٹی کے سامنے پیش کی گئی۔