ایک تولہ سونا 150 روپے مہنگا قیمت ایک لاکھ 13 ہزار ہو گئی
لاہور (کامرس رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت 9ڈالر اضافے کے بعد پاکستان میں بھی ایک تولہ سونے کی قیمت150روپے بڑھ گئی۔ جیولرز کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 150روپے کے اضافے سے 113000روپے ہو گئی دس گرام سونا 24قیراط 130روپے کے اضافے سے 96880روپے کا ہو گیا جبکہ10گرام 22 قیراط سونے کی قیمت88806روپے ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں9ڈالر کے اضافے سے 1853ڈالر ہوگئی ہے۔