• news

 ذرائع آمدن نہیں پوچھے  جائیں گے‘ تعمیراتی شعبے کی  ایمنسٹی سکیم کا آرڈیننس جاری

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تعمیراتی شعبے کی ایمنسٹی سکیم کا آرڈیننس جاری کر دیا گیا۔ آرڈی نینس کے مطابق تعمیراتی شعبے کے سرمایہ کاروں سے ذرائع آمدن نہیں پوچھے جائیں گے۔ فکسڈ ٹیکس رجیم رواں سال 31 دسمبر تک برقرار رہے گی۔ پراپرٹی پر سرمایہ کاری کرنے والوں سے ذرائع آمدن نہیں پوچھے جائیں گے۔ حکومت سرمایہ کاروں کو 30 جون 2021ء تک چھوٹ دے گی۔ پراپرٹی خریدنے والوں سے بھی ذرائع آمدن نہیں پوچھے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن