غیر ملکی افواج کا انخلا مقررہ وقت پر مکمل نہیں ہوتا تو اہم فیصلے کریں گے، طالبان
کابل (صباح نیوز+نوائے وقت رپورٹ) طالبان قیادت نے نئی امریکی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا نے فوجی واپس نہ بلائے تو پھر طالبان اہم فیصلہ کریں گے۔افغان میڈیا کے مطابق نائب طالبان سربراہ ملا برادر نے ایک انٹریو میں کہا کہ دوحہ میں امریکا کے ساتھ ہونے والا امن معاہدہ ابھی تک مثبت سمت میں جارہا ہے۔ انہوں نے افغان حکومت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ طالبان قیدیوں کی رہائی جلد از جلد عمل میں لائی جائے تاکہ مذاکرات کا راستہ ہموار ہوسکے۔