بلدیات کے سیکرٹری‘ سپیشل سیکرٹری تبدیل‘ عبداللہ سنبل چیئرمین پی اینڈ ڈی تعینات
لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے 7 افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عبداللہ خان سنبل سیکرٹری خزانہ پنجاب کو تبدیل کرکے چیئرمین پی اینڈ ڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔ ان کے پاس سیکرٹری خزانہ کا اضافی چارج بھی رہے گا۔ ڈاکٹر ساجد محمود چوہان سیکرٹری بلدیاتی پنجاب کو تبدیل کرکے او ایس ڈی لگا دیا گیا ہے۔ نور الامین مینگل تعیناتی کے منتظر تھے کو سیکرٹری بلدیات پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ بابر امان بابر سپیشل سیکرٹری بلدیات کو تبدیل کرکے سپیشل سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔