• news

زرداری کی طبیعت پھر بگڑ گئی‘ بخار  بلڈ پریشر‘ عارضہ قلب میں مبتلا

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر  مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت پھر بگڑ گئی ہے۔ آصف زرداری بخار اور بلڈ پریشر سمیت عارضہ قلب میں بھی مبتلا ہیں۔ نجی ہسپتال سے ماہرین کی ٹیم بلاول ہاؤس پہنچ گئی ہے۔ ٹیم چیک اپ کے بعد طے کرے گی کہ انہیں ہسپتال منتقل کرنا پڑے گا یا گھر ہی پر علاج کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن