• news

مصطفیٰ آباد میں موٹر سائیکل سوار  گلے پر ڈور پھرنے سے زخمی

لاہور (نمائندہ خصوصی) مصطفی آباد کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈور پھرنے کے نتیجے میں زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سی سی پی او لاہور نے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ شہباز نامی شخص موٹرسائیکل پر مصطفی آباد کے علاقے میں جا رہا تھا کہ اچانک کٹی پتنگ کی ڈور اس کے گلے پر پھر گئی جس کے نتیجے میں شہباز لہولہان ہو گیا۔

ای پیپر-دی نیشن