• news

خواجہ آصف کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد‘ عدالت نے 14 روز کیلئے جیل بھیج دیا  

لاہور (اپنے نامہ نگار سے)  احتساب عدالت نے خواجہ آصف کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے لیگی رہنما کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ نیب پراسیکیوٹر  نے بتایا کہ رانا عبدالوحید نامی شخص نے 3 کروڑ روپے خواجہ آصف کے اکاؤنٹ میں جمع کرائے۔ عبدالوحید نے کہا تھا کہ انہوں سے خواجہ آصف سے رقم لیکر انکے اکاؤنٹ میں جمع کرائی۔ جس پر جج جواد الحسن نے کہا خواجہ صاحب آپ نیب کو سارا کچھ بتا دیں، بات کو ختم کر دیں۔ خواجہ آصف نے جواب دیا کہ سر میں ان کو بتا چکا ہوں کہ میں نے کسی کو کوئی رقم نہیں دی۔ احتساب عدالت کی طرف سے حکم دیا گیا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما کو 4 فروری کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔ تب تک وہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں رہیں گے۔ نیب کے مطابق خواجہ آصف تفتیش کے دوران نیب کے سوالات کا جواب دینے میں ناکام ہوگئے۔

ای پیپر-دی نیشن