مذہبی مقامات کا تحفظ ، جنرل اسمبلی میں پاکستان ، سعودی عرب ، دیگر اسلامی ممالک کی قرارداد متفقہ منظور
نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی۔ قرارداد مذہبی مقامات کے تحفظ‘ قیام امن اور ثقافتی فروغ پر مبنی ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے اتفاق رائے سے قرارداد منظور کی۔ قرارداد پاکستان ‘ سعودی عرب‘ اسلامی تعاون تنظیم کے دیگر ممالک نے پیش کی۔ قرارداد کی منظوری وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں کا حصہ ہے۔ قرارداد میں بھارتی ہندو انتہاپسندوں کو سرزنش کی گئی ہے۔ ہندو انتہاپسند مسلم مقامات‘ اسلامی ورثہ کی تباہی میں ملوث ہیں۔ بھارت میں مسلمانوں‘ اسلامی ورثہ کے خاتمے کیلئے منظم مہم جاری ہے۔ قرارداد سے مذہبی مقامات کا تحفظ‘ امن کی ثقافت کو فروغ دیا جاسکے۔