• news

خیبر پی کے کی 2 خواتین پولیس اہلکار  اقوام متحدہ کے امن مشن پر سوڈان پہنچ گئیں 

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے پولیس کی 2 خاتون پولیس اہلکار اقوام متحدہ کے امن مشن پر سوڈان پہنچ گئیں ۔  اے ایس آئی صائمہ شریف اور کانسٹیبل گل النساء تمام ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد امن مشن کیلئے منتخب کی گئیں آئی جی خیبر پی کے ثناء اللہ عباسی نے خاتون اہکاروں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یو این امن مشن کیلئے لیڈی پولیس اہکاروں کے انتخاب پر فخر ہے قوم کی بیٹیاں مردوں کے نشانہ بشانہ ملک کیلئے خدمات انجام دے رہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن