• news

قومی ٹیم کی شرٹ پہن کر ٹریننگ کے جذبات ناقابل بیان ہیں: تابش خان

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پاکستان کرکٹ سکواڈ کا حصہ بننے والے فاسٹ بائولرتابش خان کا کہنا ہے کہ نیشنل سٹیڈیم میں بہت کرکٹ کھیلی، لیکن قومی ٹیم کی شرٹ پہن کر ٹریننگ کرتے وقت جو ان کے جذبات تھے انہیں بیان نہیں کر سکتے۔ گیند سے پریکٹس کی ہے، سب نے کافی ہمت بڑھائی ہے۔
ٹیم کے کوچ مصباح الحق، وقار یونس اور محمد یوسف نے بہت حوصلہ افزائی کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن