لاہور آرٹس کونسل کے بورڈ آف گورنرز کا دورہ الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم
لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل کے بورڈ آف گورنرز کی چیئرپرسن منیزہ ہاشمی کی سربراہی میں بورڈ ممبران نے الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا ،الحمراء آرٹ میوزیم میں آویزاں فن پارے دیکھے،الحمراء اوپن ائیر میں الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے فنکاروں کی پرفارمنس دیکھی،الحمراء افسران و ملازمین سے ملے ۔ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء ثمن رائے نے نئے اقدامات سے آگاہ کیا۔چیئرپرسن بورڈ آف گورنرز منیزہ ہاشمی نے کہا کہ معاشرتی استحکام میں کلچر کا اہم رول ہے ایسی پالیساں بنائیںجن سے نوجوان اپنے آرٹ اور آرٹسٹوں کی خدمات سے روشناس ہو۔ بورڈ ممبران میںآصف ثناء،نوین فرید،وارث بیگ،عائشہ شاہ نوازشامل تھے۔ ڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے آویزاں فن پاروں پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری، ڈپٹی ڈائریکٹر نوید الحسن بخاری،ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عارف ،ڈپٹی ڈائریکٹر صبح صادق، آڈٹ اینڈ اکائونٹس آفیسر مظہر اقبال،اسسٹنٹ ڈائریکٹر خرم نویل ودیگر افسران بھی موجود تھے۔