• news

شریف فیملی کی ملز کو انکم ٹیکس نوٹس‘ کمشنر اپیلز 30  روز میں فیصلہ کرے: ہائیکورٹ

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ہائیکورٹ نے شریف خاندان کی شوگر ملز کو بھجوائے گئے انکم ٹیکس نوٹس کے خلاف درخواست پر کمشنر اپیلز کو  30 دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایف بی آر کو شوگر ملز کیخلاف اپیل کے فیصلے تک کارروائی سے روک دیا۔ جسٹس شاہد جمیل  نے شوگر ملز کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار ملز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پہلے بھی ہماری ملز کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ آڈٹ کروانے کے لیے نوٹس بھیجے گئے ہیں۔ آڈٹ سے قبل یہ درخواست ناقابل سماعت ہے۔ جس پر عدالت نے کہا کہ ابھی تو آڈٹ ہونا ہے۔ آڈٹ ہوجانے کے بعد اعتراضات لگائے جا سکتے ہیں۔ درخواست میں وفاقی حکومت، ایف بی آر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن