وزارت تعلیم نے مشاورتی کو نسل برائے نصاب تشکیل دیدی
اسلام آباد(نا مہ نگار)وزارت تعلیم نے (کریکولیم ایڈوائزری کونسل)مشارتی کو نسل برائے نصاب تشکیل دے دی ہے،کمیٹی نصاب کی از سر نو تشکیل کے لیے عالمی معیارات کو سامنے رکھ کر تجا ویز دے گی۔وزارت تعلیم وپیشہ وارانہ تربیت کے اسسٹنٹ ایجوکیشن ایڈوائزرفاروق اعظم ابڑو کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن نمبر No.F.4(5)2015-NCC/REکے مطابق (کریکولیم ایڈوائزری کونسل)مشارتی کو نسل برائے نصاب تشکیل دے دی گئی ہے کو نسل میں قائد اعظم یو نیورسٹی کے شعبہ فزکس کے پروفیسر ڈاکٹر سید خورشید حسنین،یو ای ٹی لاہور کے شعبہ کمپیوٹر انجنیئرنگ کے ڈاکٹر عرفا ن اللہ ماحولیاتی تبدیلی اور جغرافیہ کی ماہر عافیہ سلام،ایف سی کالج لاہور کے شعبہ لائف سائنسز کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد مصطفیٰ،سید بابر علی سکول آف سائنس اینڈ انجنیئرنگ لمز لاہور کے ڈاکٹر صبیح انور،سنٹر فار ٹیچنگ ایکسیلنس اینڈ لرننگ انوویشن کی ڈائریکٹر ڈاکٹر فاطمہ ضیاء ڈار،ماہر تعلیم ڈاکٹر عرفان مظفر،نسٹ کے شعبہ میتھمیٹکس کے سربراہ ڈاکٹر معراج مصطفیٰ ہاشمی،این ای ڈی کراچی سے شعبہ انگلش و اپلائیڈ لینگوئجسٹک کی چئیرپرسن ڈاکٹر ساجدہ ذکی،جامشورو یو نیورسٹی کے شعبہ زبان انگریزی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حبیب اللہ،شامل ہیں ۔نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ کمیٹی تعلیمی نصاب کی از سر نو تشکیل کے عمل میں رہنمائی فراہم کر ے گی ،نصاب کی از سر نو تشکیل میں اکیڈمک معیار ،گریڈ کے مطابق طلبا کی عمر ،بین الاقوامی معیارات،مقامی حالات سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا جائے گا۔کمیٹی کے اہم ذمہ داریوں میں نصاب کے دستاویز کا جائزہ لے کر سفارشات دینا،علم کے تسلسل کے ساتھ بارہویں تک ہنر کی تعلیم کو شامل کر نا ،بین الاقوامی روایات اور معیارات کا جائزہ لینا اور نصاب میں نئے اسباق کو شامل کر نے یا پرانے اسباق نکالنے کے لیے تجاویز دینا شامل ہے ۔