متعدد وارداتیں،شہری قیمتی اشیا سے محروم،19لاکھ سے زائد کی ڈکیتیاں
لاہور(نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے گرین ٹاؤن کے علاقے میں طاہر کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر5 لاکھ30 ہزارروپے مالیت ،گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں توحید کے گھر گھس کر اس کی فیملی سے اسلحہ کے زور پر4لاکھ60ہز ار روپے مالیت،فیکٹری ایریا کے علاقے میںاقبال اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر3لاکھ55 ہز ار روپے مالیت،اقبال ٹاؤن کے علاقے میں جمیل سے ڈھائی لاکھ روپے مالیت،شادباغ کے علاقے میں بلال اوراس کی فیملی سے ایک لاکھ40ہز ار روپے مالیت،داتا دربار کے علاقے میں لیاقت اور اس کی فیملی سے95 ہزارروپے مالیت،شادمان کے علا قے میںزبیر اوراس کی فیملی سے85 ہزارروپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے ۔ ڈاکوؤں نے لاری اڈا کے علاقے میںاسماعیل سے 45 ہزارروپے اور موبائل فون،ساندہ میں منور سے 25 ہزارروپے اور موبائل فون لوٹ لیا ور فرار ہو گئے ہیں۔چوروں نے رائیونڈ سٹی اور ہربنس پورہ کے علاقوں سے دوگاڑیاں جبکہ گوالمنڈی،ساندہ ،مغلپورہ ،شاہدرہ ٹاؤن اور سبزہ زار کے علاقوں سے پانچ موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔