• news

 مراد علی شاہ کی نااہلی کیلئے نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر 

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی کیلئے نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 28 جنوری کو سماعت کرے گا.سپریم کورٹ نے نظرثانی درخواست پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو نوٹس جاری کر دیا.روشن علی نے اقامے اور دوہری شہریت پر مراد علی شاہ کی نااہلی کی استدعا کر رکھی ہے. عدالت نے مراد علی شاہ کی نااہلی کی مرکزی درخواست خارج کر دی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن