• news

 آئی ٹی کی برآمدات میں 43 فیصد اضافہ خوشی کا باعث ہے،مشیر تجارت

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داود  نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ آئی ٹی کی برآمدات میں 43 فیصد اضافے پر خوشی کا باعث ہے ،میں آئی ٹی برآمدات بڑھ کر 194 ملین ڈالر ہو گئیں , 2019 میں یہ برآمدات 135 ملین ڈالر تھیں جولائی تا دسمبر 2020  میں ان  برآمدات میں پچھلے سال کی اسی عرصے کے مقابلے میں چالیس فیصد اضافہ ہوا،آئی سی ٹی کی برآمدات اب ہماری کل خدمات کی برآمدات کا 33 فیصد ہیں۔ امید کرتا ہوں اس سال آئی سی ٹی کی برآمدات دو ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن