مسلم لیگ(ن) نے مال بنانے کے چکر میں اضافی بجلی منصوبوں کے کنٹریکٹ کر ڈالے، شہباز گل
اسلام آباد(نا مہ نگار)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)نے اپنا مال بنانے کے چکر میں22,000 میگاواٹ کے اضافی بجلی بنانے کے منصوبوں کے کنٹریکٹ کر ڈالے،خود تو پیسہ بنا گئے لیکن عوام کو دنیا کی مہنگی ترین بجلی کے چکر میں پھنسا دیا۔