• news

ملتان: ماہر نفسیات نے ڈاکٹر بیٹی کو قتل کر کے خودکشی کر لی

ملتان‘ فاروق آباد (خبر نگار خصوصی‘ نمائندہ خصوصی) نشتر ہسپتال کے قریب جسٹس حمید کالونی میں گھریلو تنازعہ پر ماہر نفسیات ڈاکٹر نے اپنی ڈاکٹر بیٹی کوگولی مارکر خود بھی خود کشی کرلی۔ ماہر نفسیات ڈاکٹر اظہر نے اپنی بیٹی ڈاکٹر علیزہ حیدر کو گولی مارکرقتل کردیا اور بعدازاں خودکو بھی گولی مارکر خودکشی کرلی۔ ڈاکٹر علیزہ کے شوہر بھی نشتر ہسپتال میں ڈاکٹر اور ان کے تین بچے ہیں۔ ایس ایس پی آپریشن نے کہا کہ ابھی تک قتل اور خودکشی کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے بعد مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔ معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر علیزہ اپنے پیپرز کی تیاری کے لئے آئی ہوئی تھی اس نے کراچی روانہ ہونا تھا تاہم اہلخانہ کا کہنا ہے کہ گھر میں کوئی جھگڑا نہیں تھا۔ فاروق آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق  فاروق آباد میںگھریلو ناچاقی پر وسیم اقبال نے زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔  متوفی کی بیوی RHCفاروق آباد کی نرس بتائی گئی ہے جس سے اس کے شوہر وسیم اقبال کا جھگڑا رہتا تھا۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں۔

ای پیپر-دی نیشن