• news

فیصل آباد‘ نوجوان کی ہلاکت: پولیس ملازمین چارج شیٹ‘ 3  دن میں انکوائری کا حکم

فیصل آباد (آن لائن) ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن چوہدری فاروق احمد ہندل نے شہری کی جان لینے والے پٹرولنگ پولیس  ملازمین کو معطل کرکے چارج شیٹ کردیا۔ انکوائری کمیٹی کو تین دن میں انکوائری مکمل کرکے رپورٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔  وقاص احمد گجر سکنہ 457گ۔ب سمندی کے قتل پر  شاہد منظور ASI، کانسٹیبل غلام دستگیر، عثمان حمید اور ڈرائیور کانسٹیبل محسن سفیان کو واقعہ کے فوری بعد گر فتار کرکے معطل کردیا گیا تھا۔ ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس  نے کہا کہ ایک عام شہری اور پولیس والے کے لئے قانون برابر ہے۔ گنہگاروں کو ان کے کئے کی سزا ضرور ملے گی۔

ای پیپر-دی نیشن