ہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی میں بھرتیاں درست قرار دیدیں‘ طریقہ کار کے خلاف درخواست خارج
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی میں لیکچرارز کی بھرتی کے طریقہ کار کے خلاف دائر درخواست خارج کردی اور بھرتی کا عمل درست قرار دے دیا۔ جسٹس عابد عزیز شیخ نے محسن رشید کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ سلیکشن بورڈ نے اسے لیکچرار بنانے کی سفارش کی، سلیکشن بورڈ کی سفارش کے باوجود اسے لیکچرار بھرتی نہیں کیا گیا۔ عدالت پنجاب یونیورسٹی کی بھرتی کا طریقہ کار میرٹ کے مطابق اور درخواست گزار کو بھرتی کرنے کا حکم دے۔ یونیورسٹی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب یونیورسٹی میں بھرتی میرٹ کے مطابق کی جاتی ہے۔ لیکچرارز کی بھرتی کا حتمی اختیار سنڈیکیٹ کے پاس ہے جس نے سب سے زیادہ نمبر لینے والے امیدوار کو بھرتی کرلیا ہے۔