بھارت: بارودی مواد لے جانے والے ٹرک میں دھماکا، 10 ہلاک
نئی دہلی (نیٹ نیوز+آئی این پی) بھارت میں بارودی مواد لے جانے والے ایک ٹرک میں دھماکے کے باعث 10افراد مارے گئے ہیں۔ یہ دھماکا گزشتہ شب بھارت کے جنوبی حصے میں شیوا موگا نامی شہر کے قریب پتھروں کو توڑنے والے ایک مقام پر ہوا۔