• news

جاوید علی ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، آسیہ گل ڈی سی قصور تعینات 

لاہور(سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے 5 افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں تبدیل ہونے والوں میں 3 ڈپٹی کمشنرز بھی شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصورمنظر جاوید علی کو تبدیل کر کے  ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن تعینات کردیا گیا  یہاں پر تعینات امہ القدس کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے وہ رخصت ہر جا رہی ہیں  ڈی جی بلدیات  آسیہ گل کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر قصور تعینات کردیا گیا ، ڈائریکٹر جنرل اورسیز پاکستان کمیشن  نائلہ باقر کو تبدیل کر کے ڈی سی سرگودھا اور ڈی سی سرگودھا عبداللہ نیئرشیخ کو تبدیل  ڈپٹی سیکرٹری محکمہ لائیو سٹاک لگا دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن