لاہور: رانا ثنا اللہ کی ٹائیگر والے فیس ماسک کیساتھ احتساب عدالت آمد، توجہ کا مرکز
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ ٹائیگر کی شکل والا فیس ماسک پہن کر عدالت پہنچ گئے۔ احتساب عدالت میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی پیشی ہوئی تو اس موقع پر انہیں سپورٹ کرنے کی غرض سے سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ بھی عدالت پہنچے تو انہوں نے کرونا سے بچاو کیلئے ماسک پہنا ہوا تھا جس کیوجہ سے وہ سب کی توجہ کا مرکز بن گئے کیونکہ ان کے فیس ماسک پر مسلم لیگ ن کے انتخابی نشان ٹائیگر کی شکل بنی ہوئی تھی، صرف یہی نہیں بلکہ اس فیس ماسک کے ساتھ مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر نے جو کپڑے پہنے ہوئے تھے ان کا رنگ بھی فیس ماسک کے رنگوں کے ساتھ میچ کیا گیا تھا۔