بلاول نے عدم اعتماد کی ٹھیک بات کی ، مذاکرات کی میز پر بھی آنا ہوگا: شیخ رشید
اسلام آباد (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ اپوزیشن جو حربے استعمال کر لے بالآخر مذاکرات کی میز پر آنا پڑے گا۔ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور رہیں گے، کہیں نہیں جائیں گے۔تمام حقائق سامنے آ جائیں گے۔ قوم فیصلہ کرے گی۔ براڈشیٹ کا معاملہ پانامہ ٹو بننے جا رہا ہے براڈ شیٹ کے معاملے پر 45 دن میں حقائق سامنے آئیں گے۔ جسٹس (ر) عظمت سعید نے والیم ٹین پڑھی ہوئی ہے۔ براڈشیٹ سے متعلق کمیٹی میں کوئی وزیر نہیں ہو گا۔ ماہرین شامل ہوں گے۔ اس حوالے سے تحقیقات کا معاملہ ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔ اپوزیشن قوم کو بیوقوف بنا رہی ہے۔ بلاول بھٹو الیکشن جیتنے کا جشن منا رہے ہیں۔ دریں اثناء لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے۔ سینٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کی ایک سیٹ بڑھے گی‘ عمران کا بڑا پن‘ وہ کہتے ہیں خفیہ ووٹ ہو جائے‘ عمران خان سے کوئی پیچھے نہیں ہٹ رہا۔ براڈ شیٹ سے ابھی بہت کچھ نکلنا ہے‘ 100 ملین ڈالر کی مزید جائیدادیں سامنے آ رہی ہیں‘ فضل الرحمان اپوزیشن کے پیچھے لگ کر خراب ہونگے‘ لاہور میں پریس کانفرنس داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ براڈ شیٹ کیس میں جو بھی قصور وا ر ہو اسے پھکی ملنی چاہیے۔ جسٹس (ر)عظمت سعید پر اعتراض ہے تو کیا جسٹس (ر) قیوم اور جسٹس (ر) افتخار چودھری کا نام دے دیں۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان سے کوئی پیچھے نہیں ہٹ رہا، سینٹ کے الیکشن میں تحریک انصاف کی ایک آدھی سیٹ بڑھے گی، یہ تو عمران خان کا بڑا پن ہے کہ وہ کہتا ہے کہ خفیہ ووٹ ہو جائے۔ ان کا کہنا تھا انہوں نے مزید کہا کہ فضل الرحمٰن نے اسرائیل، کشمیر، ختم نبوت کے نام پر اس قوم کا بڑا وقت ضائع کیا ہے، اس ملک میں کسی کی جرآت ہے کہ وہ ان چیزوں کے خلاف ہو سکے۔ ایف آئی اے سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے میں بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے، ایف آئی اے کوفعال بنانے جارہے ہیں۔ نادرا، ایف آئی اے کا ادارہ بہترہونے میں وقت لگے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشن کے باہراحتجاج سے زیادہ تو ایک مدرسے میں بچے ہوتے ہیں۔ بلاول بھٹوبالغ ہوگیا ہے، انہوں نے عدم اعتماد والی بات ٹھیک کہی ہے۔ جب وہ سچ بولنے لگتے ہیں لاہورکا میڈیا رکاوٹیں کھڑی کردیتا ہے۔ براڈ شیٹ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جسٹس (ر) عظمت سعید بڑا قابل احترام نام ہے، براڈشیٹ کے معاملے پران کو جسٹس (ر) عظمت قبول نہیں، کیا انہیں جسٹس افتخار (ر) چودھری قبول ہے۔ اس معاملے پر جس کا بھی قصوراس کوپھکی ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اربوں روپے نیب میں جمع کرانے اور پھر سپریم کورٹ کے ذریعے واپس لینے والے براڈ شیٹ کے ذریعے بے نقاب ہونے جارہے ہیں۔ کہ براڈ شیٹ سے ابھی بہت سی چیزیں نکلنی ہیں۔ 100 ملین ڈالرز کی مزید جائیدادیں سامنے آ رہی ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کو الیکشن کمیشن کے باہر فری ہینڈ دیا گیا اور اب بھی انہیں پرامن جلوس کی اجازت ہو گی‘ مولانا فضل الرحمان نے کشمیر‘ اسرائیل کے نام پر قوم کا وقت ضائع کیا‘ وہ خود اپوزیشن کے پیچھے لگ کر خراب ہوں گے۔