• news

لندن کی ثالثی عدالت نے شریف فیملی کو کلین چٹ دیدی: حسین نواز

لندن (عارف چودھری) حسین نواز نے کہا ہے کہ لندن کی ثالثی عدالت نے شریف فیملی کو کلین چٹ دے دی ہے۔ جج سرانتھونی نے فیصلے میں لکھا کہ شریف فیملی کیخلاف کوئی چیز سامنے نہیں آسکی۔ اسلام آباد میں پروپیگنڈے کا کارخانہ لگا ہوا ہے۔ چیلنج کرتا ہوں ثبوت پیش کریں۔ انہوں نے براڈشیٹ سے متعلق حکومتی بیانات پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ثالثی عدالت کے جج سرانتھونی ایونزکا فیصلہ سمجھنے کیلئے پڑھنا ضروری ہے۔ ہمارے مخالفین جب بھی کسی غیرجانبدار فورم پر گئے ان کو منہ کی کھانا پڑی۔

ای پیپر-دی نیشن