حوثیوں کے سعودی دارالحکومت پر 2 میزائل حملے ناکام
جدہ (نیٹ نیوز) سعودی سربراہی میں قائم عسکری اتحاد نے کہا ہے کہ اس نے یمن کی طرف سے کیے گئے۔ حوثی باغیوں کے دو فضائی میزائل حملوں کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ہفتہ دارالحکومت ریاض پر حملوں کی کوشش کی گئی۔ تاہم نشانے کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ سعودی باقیات میں عسکری اتحاد یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف 2015ء سے برسر پیکار ہے۔