ہائیکورٹ نے واسا کو شریف میڈیکل کمپلیکس کیخلاف کارروائی سے روک دیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کے خاندان کی ملکیت شریف کمپلیکس کی طرف سے پانی کے بل کی وصولی کے خلاف دائر درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے عبوری حکم امتناعی کے زریعے واسا کو شریف میڈکل کمپلیکس کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا ہے۔ درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ شریف کمپلیکس نے پانی کے استعمال کی ضرورت کیلئے اپنے ٹیوب ویل نصب کیے ہیں لیکن اس کے باوجود واسا نے انہیں پانی کا بل بجھوا دیا جو بلا جواز ہے بلکہ یہ اختیارات کا ناجائز استعمال بھی ہے۔ عدالت نے درخواست پر نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا اور یہ معاملہ مزید کارروائی کیلئے فل بنچ کو بھجوا دیا۔