کومل مسیح گینگ ریپ کے ملزم 2 بھا ئی فرار کے بعد مقابلے میں ہلاک
شیخوپورہ/ فاروق آباد (نمائندہ خصوصی + نمائندہ نوائے وقت + نامہ نگار) فاروق آبادکے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں پولیس حراست سے فرار کے بعد کومل مسیح گینگ ریپ کے ملزم دو سگے بھائی ہلاک ہوگئے۔ چند ہفتے قبل ملزمان جنید، پرویز نے دوران ڈکیتی فاروق آباد کے علاقہ موٹروے پل کے قریب ڈکیتی کے دوران والدین کے سامنے 16 سالہ کومل سے اجتماعی زیادتی کی تھی جن کو پولیس نے گرفتار کرکے گزشتہ صبح ریکوری کے سلسلہ میں لے جا رہی تھی ایشر کے کے قریب ملزموں کے ساتھیوں نے پولیس گاڑی پر فائرنگ کرکے جنید اور پرویز کو چھڑوا لیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کیا تو اعوان بھٹیاں کے قریب ملزموں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ سے دونوں سگے بھائی ہلاک ہوگئے ۔ دوسری طرف ڈی پی او شیخوپورہ غلام مبشر میکن کی ہدایت پر ایک سب انسپکٹر ارشد سمیت دیگر پولیس اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دیدیا گیا ہے۔