پاکستان کا خوف سوار، ذہنی دبائو کا شکار ہوں : بھارتی آرمی چیف کا اعتراف
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی فوج ہی نہیں بلکہ انکے سربراہ بھی پاکستان کے خوف سے ذہنی دباؤ کا شکار ہیں،، جنرل منوج مکنڈ نے میڈیا کے سامنے اعتراف کرلیا ہے کہ وہ خود ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کا خوف سر پر سوار، بھارتی فوج کے سربراہ ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران اعتراف کرلیا کہ وہ سٹریس کا شکار ہیں۔ جنرل منوج مکنڈ نے خفت چھپانے کی کوشش کی، پھر کہتے ہیں سٹریس برا نہیں ہوتا۔ جب بھارتی فوج کے سربراہ کا یہ حال ہے تو باقی فوج دماغی طور پر کیسے مضبوط ہو سکتی ہے۔ اسی لیے تو بھارت کی تینوں افواج کے مشترکہ تھنک ٹینک، یونائیٹڈ سروس انسٹی ٹیوشن آف انڈیا کی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ بھارت کے تیرہ لاکھ فوجیوں میں سے آدھے سخت ترین ذہنی تناؤ کا شکار ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی سب سے بڑی وجہ یا تو خود کشی ہے، یا پھر ساتھی فوجیوں کی اپنے ہی دوستوں پر فائرنگ ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی نام نہاد ظالم فوج کا عالم یہ ہے کہ 2008ء سے لیکر 2020ء کے دوران 1900 سے زائد فوجی اپنی زندگی کا خاتمہ کر چکے ہیں۔