• news

امریکی وزیر دفاع کا پہلا غیر ملکی رابطہ، نیٹو کے سربراہ سے افغان، عراق امور پر تبادلہ خیال

واشنگٹن (این این آئی )امریکا میں نئی انتظامیہ کے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے نیٹو کے سکریٹری جنرل جینس اسٹولٹن برگ سے عراق اور افغانستان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا میں صدر جو بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ان کے وزیر دفاع کا یہ پہلا غیر ملکی رابطہ ہے جس میں انہوں نے دو حساس ممالک کے بارے میں نیٹو کے سربراہ سے بات چیت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر دفاع اور نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے جمود کی موجودہ صورت حال، خاص طور پر نیٹو کے لیے مضبوط دفاعی پوزیشن برقرار رکھنے اور افغانستان اور عراق میں مشنوں کے تسلسل کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔

ای پیپر-دی نیشن